سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فرمايا كہ ہمارے پاس نوروز كے بارے میں متعدد احاديث موجود ہیں جو اس دن كی عظمت كو بيان كرتی ہیں اسی لئے نوروز ايسا دن ہو جس دن انسانوں كو اپنے پروردگار كے سامنے اظہار بندگی كرنا چاہئے یہ دن ايسا موقع فراہم كرتا ہے جب دل ياد خدا كی خوشبو سے معطر ہوجاتے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فرمايا تمام عالم اسلام اور ملت ايران كو نوروز كی عيد اور نئے سال كی مبارك باد پيش كرتا ہوں۔ نئے شمسی سال كا آغاز فطرتی تبديليوں كے ساتھ ہوتا ہے۔ اس دن مناسب یہ ہے كہ انسان اپنے اندر روحانی اور مادی تبديليوں كے بارے میں تفكر كرے۔ جيسے كہ ہم آغاز سال كی دعا ( يا مقلب القلوب والابصار،يا مدبر الليل والنہار، يا محول الحول والاحوال، حول حالنا الی احسن الحال) میں پڑھتے ہیں اور كہتے ہیں يا اللہ ہمارے اندر مبارك روحانی اور مادی تبديلياں عطا فرما۔ تبديلی عطا كرنا اللہ كا كام ہے اور ہماری ذمہ داری یہ ہے كہ اپنی زندگی میں اور دنيا میں ہونے والی تبديليوں كيلئے كوشش اور جدوجہد كریں۔
973539