جہان اسلام كا دوسرے مسائل كی طرف متوجہ ہونا،سبب بنا كہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ كرديا

IQNA

جہان اسلام كا دوسرے مسائل كی طرف متوجہ ہونا،سبب بنا كہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ كرديا

سياسی گروپ: كمیٹی برائے حمايت فلسطينی مزاحمت كے جنرل سيكرٹری نے صیہونی حكومت كے غزہ پر حالیہ حملوں كے بارے گفتگو كرتے ہوئے كہا یہ پہلی بار نہیں ہے كہ اسرائيل فلسطينيوں كو تباہ كرنے كيلئے جہان اسلام كی غفلت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔كيونكہ موجودہ حالات میں ذرائع ابلاغ اور جہان اسلام كی توجہ شام كے مسائل اور اسلامی بيداری كی طرف ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صیہونی حكومت نے غزہ پر حلے كئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو كرتے ہوئے جنرل سيكرٹری حسين شيخ الاسلام نے كاب غزہ پر صیہونی حملوں كے جواب میں جہان اسلام اور عرب اقوام كا سكوت قابل مذمت ہے جبكہ غزہ میں بے گناہ عوام شہيد ہورہے ہیں۔
البتہ اسرائلہ جہان عرب اور اسلامی ممالك كی غفلت اور ذرائع ابلاغ كا دوسرے مسائل كی طرف متوجہ ہونے سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور اپنے بنيادی مقصد يعنی فلسطينيوں كی تباہی كا سامان فراہم كررہا ہے اور یہ كام ابتداء ہی سے آج تك انتہائی منصوبہ بندی كے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ جبكہ عرب ممالك اسرائيل كے خلاف صف اول میں كھڑا رہنے والے ملك شام كو تباہ كردينے كی كوششوں میں مصروف ہیں اس كا فائدہ عربوں كے دشمن اسرائلہ كو ہی حاصل ہوگا۔
970424