ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے پارليمنٹ كے ذرائع ابلاغ سيكشن سے نقل كيا ہے كہ ڈاكٹر علی لاريجانی نے قديمی ترين نفيس قرآنی نسخہ جو فارسی ترجمہ اور تفسير كے ساتھ ہے كو اسلامی ممالك كے كے وزراء اعظم، پارليمنٹ كے اسپيكرز اور سفيروں كو تہران میں تحفے كے طور پر ديا ہے۔
انہوں نے اس نفيس قرآنی نسخے كے ساتھ اپنے پيغام میں كہا ہے كہ ہمیں اميد ہے كہ تمام اسلامی ممالك قرآن كريم كے سایہ میں آپس میں اتحاد و اتفاق قائم ركھیں گے اور اس قرآن كی تعليمات كی روشنی میں ايك دوسرے كے ساتھ محبت میں اضافہ كریں گے۔
انہوں نے كہا یہ قرآن كريم قديم ترين نسخہ ہے جو 484 ھجری میں عثمان ابن حسين وراق غزنوی نے اپنے ہاتھ سے لكھا اور اس كو اپنے فن سے آراستہ كيا ۔
يادرہے كہ اس قرآن كا اصلہ نسخہ استنبول كے "توپقاپی" ميوزيم میں محفوظ ہے البتہ اس كا یہ نسخہ استنبول كے ميوزيم اور پارليمنٹ كی لائبريری كے تعاون سے شائع كيا گيا ہے۔
973997