ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان مہمان پرست نے اپنی گفتگو میں كہا كہ ايران شام كے دارالحكومت دمشق میں ہونے والے دھماكوں كو ايك دہشت گردانہ اقدام سمجھتا ہے اور یہ ايك ناقابل معافی جرم ہے۔
اس طرح كے اقدام كركے شام كی ملت كو اس كے راستے سے نہیں ہٹايا جاسكتا۔ اس طرح كے دہشت گردی كے اقدامات سے خطے كا امن خراب ہوگا اور اس كی ذمہ دار وہ قوتیں ہیں جو شام مخالف گروپوں كو مسلح كررہی ہیں۔ ان استعماری قوتوں كا اسلحہ ملت شام كے خلاف استعمال ہورہا ہے جس سے بے گناہ بچے، عورتیں اور مرد شہيد ہورہے ہیں۔
973860