ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ايران كے پارليمانی سپيكر "علی لارجانی" نے قومی اسمبلی كی عمارت میں عالمی كارواں "الی بيت المقدس" كے شعبہ ايشيا كے اراكين سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ جس عمارت میں آپ لوگ موجود ہیں ، یہ جگہ ايك سو سال قبل عوامی كوششوں سے جمہوريت كی علامت بن گئی تھی ۔ درحقيقت ايرانی قوم نے ايك سوسال قبل جمہوريت كی آواز بلند كی تھی ۔
انہوں نے افغان عوام كی جانب سے مسلسل مظاہروں كو خطے میں امريكہ کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت قرار ديتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ امريكہ نے افغانستان پر قبضے کے ذریعے سنگين اسٹریٹيجك غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور اب وہ بے آبرو ہو كر افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہے البتہ یہ بھی امريكہ كے لیے ايك پيغام ہے كہ خطے میں اس كے لیے كوئی جگہ نہیں ہے ۔
973736