ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے قائد انقلاب كے دفتر سے مربوط ويب سائیٹ ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے جمعرات كو تركی كے وزير اعظم "طيب اردگان" اور ان كے ہمراہ سركاری وفد كے ساتھ خصوصی ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان تعاون کی فضا كو مزيد مضبوط كرنے پرزور ديتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران ، تركی كے ساتھ تعاون كو فروغ دينے كے حوالے سے سنجيدہ ہے اسی طرح دونوں پڑوسی ممالك ہميشہ سے مخلتف مسائل میں ساتھ ساتھ رہے ہیں اور اس ہمراہی نے ہر سطح پر تركی اور ايران كے علاوہ عالم اسلام كے مفادات کی حفاظت کی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ خطے كی موجودہ حساس صورتحال میں مستقل ممالک کا مہم ترين فریضہ یہ ہے كہ وہ بروقت اور درست فيصلے كریں ۔
976290