سياسی گروپ: قائد انقلاب نے گزشتہ شمسی سال كے دوران اسلامی نظام كے ساتھ عالمی استبدادی قوتوں كے جھگڑے كا اصلی سبب دشمن كی سياسی ، اقتصادی ، فوجی اور سٹریٹيجك دھمكيوں كے مقابل پرايرانی قوم كی پے درپے كاميابيوں اور ايران كے پیٹروليم ذخائر كی غيورانہ حفاظت قرار ديتے ہوئے زورديا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران شير كی مانند ايرانی قوم كے حقوق كا دفاع كر رہاہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے قائد انقلاب كے دفتر سے منسلك ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب حضرت آيت اللہ علی خامنہ ای نے شمسی سال ١۳۹١ كے پہلے دن حضرت امام رضا ﴿ٕع﴾ كے حرم میں زائرين اور مقامی لوگوں كے عظيم اجتماع سے خطاب كے دوران ايرانی قوم كی كاميابيوں كو ذكر كرتے ہوئے گزشتہ شمسی سال كے دوران اسلامی نظام كے ساتھ عالمی استبدادی قوتوں كے جھگڑے كا اصلی سبب دشمن كی سياسی ، اقتصادی ، فوجی اور سٹریٹيجك دھمكيوں كے مقابل پر ايرانی قوم كی پے درپے كاميابيوں اور ايران كے پیٹروليم ذخائر كی غيورانہ حفاظت قرار ديتے ہوئے زورديا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران شير كی مانند ايرانی قوم كے حقوق كا دفاع كر رہا ہے ۔
انہوں نے اپنے خطاب كے دوران عيد نورز كی مناسبت سے تمام ايرانيوں كو مبارك باد پيش كرتے ہوئے گزشتہ شسمی سال كے دوران ايرانی قوم كی پيشرفت اور دشمنوں كی جانب سے مسلسل سازشوں اور منصوبوں كو دقيق انداز سے پيش كيا ہے ۔
قائد انقلاب نے مزيد كہا : اگر پٹرول اور گيس كے مجموعی ذخائر كا دقيق جائزہ ليا جائے تو واضح ہو جائے گا كہ ايران دنيا میں پٹرول اور گيس كے مجموعی ذخائر كے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ۔ جبكہ استكباری قوتیں ہميشہ اس كوشش میں رہتی ہیں كہ پیٹروليم ذخائر كے حامل ممالك ان كے ہاتھوں میں كٹھ پتلی بن کر رہیں جن سے وہ اپنے منصوبوں كی تكميل كے لیے بھرپور استفادہ كر سكیں ليكن اسلامی جمہوری ايران ان كی ناجائز خواہشات كی راہ میں شير كی مانند كھڑا ہے ۔
974408