افغانستان كا پرچم پہلی دفعہ فلسطينی سرزمين پر لہرايا گيا

IQNA

افغانستان كا پرچم پہلی دفعہ فلسطينی سرزمين پر لہرايا گيا

سياسی و سماجی گروپ: بيت المقدس كی طرف سے 8 اپريل كو پہلی دفعہ افغانستان كا پرچم فلسطين اور اسرائيل كی سرحد پر لہرايا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندہ سے حزب اسلامی افغانستان كے راہنما محمد مختار مفلح گفتگو كرتے ہوئے كہا افغانستان ايك اسلامی مملكت ہونے كے تحت جہان اسلام میں بہت اہميت ركھتا ہے اور افغانستان كا فلسطينی عوام كے حقوق كی حمايت تمام دناا كيلئے اہم ہے۔
محمد مختار مفلح نے كابل میں پريس كانفرنس سے بات كرتے ہوئے بيت المقدس نامی قافلے كے ساتھ سفر كی تفصيلات بيان كیں، انہوں نے بتايا تيس اسلامی ممالك كے آٹھ سو افراد نے بيت المقدس كی حمايت كيلئے فلسطين كی طرف سفر كيا اور فلسطين كی مظلوم عوام كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
982535