ہندوستان میں خواتين كی اسلامك يونيورسٹی كا افتتاح

IQNA

ہندوستان میں خواتين كی اسلامك يونيورسٹی كا افتتاح

سياسی و سماجی گروپ: خواتين كی اسلامك يونيورسٹی "حميدیہ" جس میں خواتين كو تاريخ قرآن اور اسلامی علوم كی تعليم دی جائے گی یہ اتر پرديش كے شہر فتح پور میں واقع ہے اس كے افتتاحی مراسم میں ہندوستان كی مذہبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامك يونيورسٹی حميدیہ جو خواتين كی دينی درسگاہ ہے ہندوستان كی دينی اور سياسی شخصيات كی موجودگی میں شاہ مظاہری نے افتتاح كيا ۔
اس تقريب كا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا اس كے بعد شاہ مظاہری نے خطاب كيا انہوں نے كہا ہمیں شريعت محمدی(ص) كو اپنی ہوا و ہوس كے تابع نہیں كرنا چاہئے ايك حقيقی مسلمان كا فريضہ ہے كہ وہ اسلام كی اطاعت كرے۔
آخر میں يونيورسٹی كے سربراہ قاسمی نے اس كے مقاصد اور تعليمی سسٹم كا تعارف كرايا اور نيز مہمانوں كی آمد كا شكریہ ادا كيا۔
980307