ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو میں ايرانی كلچرل سنٹر اسپين كے سربراہ امير پور پزشك نے اعلان كيا ہے كہ گذشتہ سال انيس لوگوں نے اسلام قبول كرنے كيلئے رابطہ كيا اور 29 لوگوں نے نكاح كيلئے كلچرل سنٹر میں رجوع كيا تھا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اكثر تازہ مسلمان تعليم يافتہ ہیں كيونكہ انہوں نے اسلام كو بہترين دين پايا جس میں ہر مسئلے كا حل موجود ہے۔
امير پور پزشك نے كہا كہ نوروز كی مناسبت سے دو ايرانی اور اسپينش جوڑوں كی شادی كی تقريب كا اہتمام كيا گيا جس میں سينكڑوں لوگوں نے شركت كی اس تقريب كا مقصد لوگوں میں اسلام سے آگاہی تھا۔
983411