ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايام فاطمیہ كی مناسبت سے مسجد امام حسين میں عزاداری برپا كی گئی جس سے تركی كے معروف شيعہ عالم دين مير جلالی اردم نے خطاب كيا۔ انہوں نے پيغمبر اسلام (ص) كی عظيم بیٹی كی عظمت بيان كرتے ہوئے اس حديث كو بيان كيا جس میں پيغمبر اسلام(ص) نے فرمايا: فاطمہ ميرا ٹكڑا ہے جس نے اسے اذيت دی اس نے مجھے اذيت اور جس نے مجھے اذيت دی اس نے خدا كو اذيت دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا سورہ كوثر عالم اسلام كی اس عظيم خاتون جسے "سيدۃ النساء العالمين" كہا گيا ہے ان كی شان میں نازل ہوئی۔ پيغمبر اكرم(ص) كو اپنی پياری بیٹی سے بہت پيار تھا اور بہت تعظيم كرتے تھے۔
983784