جنوبی افريقا میں ايام فاطمیہ(س) كی مناسبت سے عزاداری

IQNA

جنوبی افريقا میں ايام فاطمیہ(س) كی مناسبت سے عزاداری

سياسی و سماجی گروپ: جنوبی افريقا كے شيعہ جمادی الثانی میں شہادت حضرت فاطمہ زہراء(س) كی مناسبت سے عزاداری كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے سابقہ طالب علم شيخ عبداللہ كازينگاتی نے بتايا كہ 12 اپريل كو جنوبی افريقا كے شہر پرٹوريا ، سویٹو، جوہانسبرگ، خارنگوا اور ديگر شيعہ مناطق كی مساجد میں شيعہ مراكز كے اراكين كا اجلاس ہوا۔ جس میں ايام فاطمیہ (س) اور ماہ محرم كی مناسبت سے پروگرامز كے شیڈول پر بات چيت ہوئی۔
اس رپورٹ كے مطابق كيپ ٹاؤن كے اہل بيت(ع) سنٹر، ڈربن كی امام حسين (ع) مسجد اور جوہانسبرگ میں پاكستانی اہل تشيع كی مسجد میں ايام فاطمیہ كی مناسبت سے عزاداری ہوگی۔ جس میں نوحہ خوانی، ماتم داری اور حضرت زہراء (س) كے مصائب بيان كئے جائیں گے۔
983814