كرغزستان میں "حقيقی اسلام" كے نام سے دينی مركز كا قيام

IQNA

كرغزستان میں "حقيقی اسلام" كے نام سے دينی مركز كا قيام

سياسی اور سماجی گروپ : كرغزستان میں مسلمانوں كے معاملات كی ديكھ بھال كرنے والے دينی ادارے كی كوششوں سے بہت جلد "حقيقی اسلام" كے نام سے دينی مركز كا افتتاح كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق كرغزستان كے مسلمانوں كے امور كی ديكھ بھال كرنے والے ادراے سے مربوط ويب سائیٹ میں اعلان كيا گياہے كہ ادارے كی كوششوں سے فتوی جاری كرنے والے سينٹرز كی اصلاح كے لیے بہت جلد حقيقی اسلام نامی دينی مركز كا افتتاح كيا جا رہا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق مقامی اسلامی تنظيموں اور اداروں كے درميان وحدت اور يكجہتی كا قيام ، اسلام سے متعلق موثقہ اطلاعات كی فراہمی ، فتوی جاری كرنے والے اداروں كی اصلاحات اس مركزكی تاسيس كا اصل ہدف ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ كرغستان كے معاشرے میں اسلامی ثقافت اور تعليمات كو فروغ دينا ہے اس مركز كے ديگر اصلی اہداف میں شامل ہے ۔
981154