روس؛ ماسكو میں مسلمان خواتين كی پہلی كانفرنس

IQNA

روس؛ ماسكو میں مسلمان خواتين كی پہلی كانفرنس

سياسی و سماجی گروپ: روسی فیڈريشن میں مسلمان خواتين كی پہلی كانفرنس منعقد ہوگی اس كا موضوع "اكيسویں صدی كی مسلمان خواتين اور معاشرتی كردار" ہوگا اور یہ كانفرنس دارالحكومت ماسكو میں ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس روسی فیڈريشن میں مسلمانوں كے مذہبی امور كے ادارے كی طرف سے منعقد كی جارہی ہے جو 26 اپريل كو "اكيسویں صدی كی خاتون اور اس كا معاشرتی كردار" كے موضوع ہر ہوگی۔
مسلمانوں كے مذہبی امور كے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ اس كانفرنس میں روسی مسلمان خواتين ، علماء اور مذہبی اسكالرز ، سياسی حكام ، مختلف اداروں كے سربراہ، دولت مشترك ممالك كی مختلف تنظيموں كی خواتين ، ايران ، كويت ، جرمنی ، تركی اور آسٹريا كے وفود بھی شركت كریں گے۔
985421