ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا میں ايرانی كلچرل سينٹر كے تعاون سے جزيرہ "جاوا" میں واقع "نعمة الجواہر" نامی دينی مدرسے میں فرقہ واريت كے بڑھتے ہوئے رجحان كے پيش نظر "وحدت اسلامی" كے عنوان سے ايك اجتماع كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں تقريبا ۲۰۰۰ مسلمانوں نے شركت كی ہے ۔
"نعمة الجواہر" مدرسے كے پرنسپل "حبيب حسن السقاف" نے اسلامی حيات كی تجديد میں امام خمينی ﴿رح﴾ كے مؤثركن كردار كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ امام خمينی ﴿رح﴾ نے اسلام كو دبارہ سے زندہ كيا ہے اور مسلمانوں كو ايك نئی زندگی بخشی ہے اسی طرح انہوں نے آزادی اور استقلال كے روشن راستے كی جانب امت اسلامیہ كی رہنمائی كی ہے ۔