ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ۴ ہزار ازبك باشندے حج اور عمرے كی ادائيگی كے لیے ١ سے ١۲ اپريل تك ١۹ پروازوں كے ذريعے دارالحكومت "تاشكند" سے سعودی عرب كے لیے روانہ ہوئے ہیں ۔
ازبكستان كی دينی امور كے حوالے سے قائم كمیٹی كے معلوماتی سينٹر نے اطلاع دی ہے ان زائرين كو سعودی اور ازبك ائيرلائنوں كے ذريعے تاشكند كے ائير پورٹ سے سعودی عرب روانہ كيا گيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق زائرين كی روانگی سے متعلق تمام معاملات دينی امور كے لیے قائم كمیٹی ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے اور ديگر اداروں اور تنظيموں كے توسط سے انجام ديئے گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے زائرين كے كاروان میں مختلف خدمات كی فراہمی كے لیے ٦ افراد ، ۲۰ ڈاكٹر اور دو باورچی شامل ہیں ۔
987889