انڈونيشيا اور تاتارستان كا اسلامی پروگرامز میں باہمی تعاون كا اعلان

IQNA

انڈونيشيا اور تاتارستان كا اسلامی پروگرامز میں باہمی تعاون كا اعلان

سياسی و سماجی گروپ: تاتارستان اور انڈونيشيا دينی طلاب كے باہمی تبادلہ میں تعاون كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق انڈونشيا كے روسی فیڈريشن میں نئے سفير "جوہر ايوراٹمگون" نے ايك وفد كے ساتھ تاتارستان كے دارالحكومت كزان میں تاتار حكام سے ملاقات كی ہے۔ اس ملاقات میں روس كی اسلامك يونيورسٹی كے سربراہ رفيق محمد شين نے مہمانوں كا استقبال كيا اور استقبالی خطاب میں جناب جوہر ايوراٹمگون كو سفير مقرر ہونے پر مبارك باد دی اور اسلامك يونيورسٹی كی تاسيس اور سرگرميوں كی وضاحت كی۔
دونوں ملك اسلامی ثقافت اور دينی طلاب كے باہمی تبادلہ میں تعاون كریں گے اور تاتارستان كی اسلامك يونيورسٹی سے دينی طلاب حصول تعليم كيلئے انڈونيشيا جائیں گے۔
988607