جمہوریہ برونڈی ؛ ايام فاطمیہ﴿ع﴾ كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

جمہوریہ برونڈی ؛ ايام فاطمیہ﴿ع﴾ كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : جمہوریہ برونڈی كے دارالحكومت "بوجمبورا" كے مسلمان اور شعیہ نشين علاقے "بوينزی" میں واقع مسجد زين العابدين ﴿ع﴾ میں حضر زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ افريقہ ، كی رپورٹ كے مطابق ۲١ سے ۲٦ اپريل تك حضرت سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے نماز مغربين كے بعد مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے مجلس عزا كا انعقاد كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ ملك كے ممتاز عالم دين اور خطيب جمعہ شيخ "رفيق عبد اللہ" ان پانچ راتوں كے دوران مظلوميت اہل بيت﴿ع﴾ خصوصا حضرت زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل ، مظلوميت اور شہادت كے حوالے سے خطاب كریں گے ۔
قابل ذكرہے كہ بانيان مجلس نے تمام شعیہ شہريوں ، عزاداروں اور اہل بيت ﴿ع﴾ كے چاہنے والوں كو عزاداری میں شركت كے لیے دعوت دی ہے ۔
989646