ہندوستان ؛ كانفرنس كے دوران اسلامی حجاب كی اہميت پر روشنی ڈالی گئی ہے

IQNA

ہندوستان ؛ كانفرنس كے دوران اسلامی حجاب كی اہميت پر روشنی ڈالی گئی ہے

سياسی اور سماجی گروپ : ۱۹ اپريل بروز جمعرات ، ہندوستان میں "مسرور" تعليمی سينٹر كی كوششوں سے "اسلامی حجاب اور دين مبين اسلام میں اس كی اہميت" كے عنوان سے كانفرنس كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا ، كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس كےدوران حقيقی اسلامی حجاب سے متعلق موضوعات پر بحث و تمحيص كی گئی ہے ۔
ہندوستان كی اسلامی يونيورسٹی برائے طالبات كی ليكچرار "سيما خان" نے اس كانفرنس كے دوران زور ديا ہے كہ حجاب خواتين كے لیے عزت و وقار كی علامت ہے اور قرآن كی رو سے خواتین کو صرف جسم كے لیے نہیں بلكہ اپنے ہر فعل و عمل میں حجاب كی رعايت كرنی چاہيئے۔
اس كانفرنس كے دوسرے مقرر "منصور حسن خان" نے بھی اسی تناظر میں کہا ہے كہ عامۃ الناس یہ فكر كرتے ہیں كہ وقت گزرنے كے ساتھ ساتھ اسلامی حجاب میں بہت سی تبديلياں رونما ہوئی ہیں ، درحالنكہ كہ ايسی كوئی بات نہیں اور اس قسم كا غلط تصور صرف مغربی ثقافت کے مسلسل حملوں سے وجود میں آيا ہے ۔
989856