سياسی اور سماجی گروپ : اسلامی فكر فاؤنڈيشن كے سربراہ نے ايران كے گزشتہ دور كی كاميابيوں کا ذكر كرتے ہوئے كہ جن میں خواتين نے سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی پيروی كرتے ہوئے بھر پور طريقے سے شركت كی اور ايران كی تاريخ میں اہم كردار ادا كيا ہے واضح كيا : اب بھی مختلف ممالك میں فاطمہ ﴿ع﴾ زہرا كی پیروی مسلمان خواتين كے لیے الھام بخش ہے اور پائيداری كی ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ كاميابی كا راز بھی ہے ۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے مربوط اسلامی فكر فاؤنڈيشن كے سربراہ "مہدی گلجان" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اسلامی اعتقادی نظام كی اہميت اور سماجی سطح پر مسلمانوں كے مثبت موقف كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ جہاں تك دين مبين اسلام کے شناخت ساز دين ہونے کا تعلق ہے تو اس دين كے پيروكاروں نے بھی اپنی الگ شناخت پيدا كی ہے اور جو کوئی بھی اس شناخت كو مٹانے كی كوشش كرے گا تو اسلام کے پیروکار اس كے مقابلے كے لیے قيام كریں گے ۔
990228