سری لنكا كے مذہبی راہنماؤں كا مذہبی مقامات كی تخريب پر احتجاج

IQNA

سری لنكا كے مذہبی راہنماؤں كا مذہبی مقامات كی تخريب پر احتجاج

سياسی و سماجی گروپ: سری لنكا كے شہر دمبولا میں گذشتہ روز ائمہ مساجد عيسائی اور بدھ مت كے راہبوں نے مذہبی مقامات كی تخريب پر احتجاج كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ احتجاجی مظاہرہ اس خطے كے حكومتی ذمہ داروں كے خلاف تھا جنہوں نے بعض مساجد اور ہندو مندروں كے گرانے كا حكم ديا تھا۔
البتہ ذرائع كا كہنا ہے كہ یہ مساجد اور مندر اس خطے میں غير قانونی طور پر بنائے گئے تھے ۔ مظاہرين نے اس حكم كو فورا منسوخ كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
يادرہے كہ سری لنكا میں اسلام عيسائيت اور بدھ مت كے پيروكار پر امن طريقے سے رہ رہے ہیں۔
991258