ايرانی اور فلسطينی عوام كی دوستی دیرپا بنیادوں پر قائم ہے

IQNA

ايرانی اور فلسطينی عوام كی دوستی دیرپا بنیادوں پر قائم ہے

سياسی اور سماجی گروپ : ۲۲اپريل كواسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے صدر نے انجمن "فلسطين ايران دوستی " كے اراكين كے ساتھ خصوصی ملاقات كےدوران كہا ہے كہ ايرانی اور فلسطينی عوام كے مابين دوستی گہری اور دیرپابنیادوں پر قائم ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ تحقيقات اور تعليم كے ڈپٹی "شيری" ، انجمن "ايران فلسطين دوستی" کے شعبہ جوان اور طلباء كے انچارج "عبد الكريم شرقی" ، دينی كمیٹی كے انچارج "شيخ عبد اللہ كتمتو" اور عوامی سطح پر سرگرميوں اور كمپينگ كے انچارج "علی جمعہ" نے شركت كی ہے ۔
خرم شاد نے اس ملاقات كے دوران اپنے خطاب میں اسلامی نظام كے طويل مدتی منصوبوں كی پيشرفت میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے فرائض اور اہداف كی واضحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ادارے كے مھم ترين فرائض میں سے ايك عوامی تنظيموں اور انجمنوں كے ساتھ تعلقات استوار كرنا ہے اور ان انجمنوں میں سے مہم ترين انجمن "ايران فلسطين دوستی" كا نام قابل ذكر ہے كيونكہ ايرانی اور فلسطينی عوام كے درميان دوستی گہری ، پائیدار اور تاريخی حیثت کی حامل ہے ۔
991810