ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ايك نشست كےدوران ماہرين ،علماء ، دانشور اور "ايلبروس" علاقے كی مساجد كے آئمہ جماعت كے توسط سے اسلامی تعليم و تربيت كو درپيش چيلنجز اور مشكلات پر بحث و تمحيص كی گئی ہے ۔
ايلبروس علاقے كے دينی امور كے انچارج اور مذہبی خطيب "نوح میٹوف" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس قسم كی نشستوں كا اصلی ہدف ، اسلامی تعليم اور تربيت كے ميدان میں موجود مسائل اور مشكلات كا جائزہ لينا ، ان مشكلات كے حل و فصل كی روشوں كو بيان كرنا ، دينی انتہا پسندی كا مقابلہ اور ملك میں مختلف شدت پسند گروپوں كے نفوذ كی روك تھام كے لیے طريقہ كار اور تجاويز پيش كرنا ہے ۔
993044