چين ؛ مسلمان نوجوانوں کےدرمیان اسلامی طريقے سے شادی كے رجحان میں نماياں اضافہ

IQNA

چين ؛ مسلمان نوجوانوں کےدرمیان اسلامی طريقے سے شادی كے رجحان میں نماياں اضافہ

سياسی اور سماجی گروپ : چينی مسلمان نوجوانوں میں شادی اور نكاح كی رسموں كو اسلامی اور روايتی طريقے سے انجام دينے اور ہر قسم كی فضول خرچیوں اور سجاوٹوں سے پرہيز کے رجحان میں نماياں اضافہ ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كےشعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق چينی مسلمان نوجوانوں كی شاديوں كے بارے میں ايك سروے بعد اعلان كيا كيا گيا ہے كہ ان افراد كی تعداد جو نكاح اور شادی كی رسموں كو اسلامی اور روايتی انداز میں منعقد كرنے كے خواہشمند ہیں ان افراد سے زيادہ ہے جو ملك میں معمول كے مطابق شادی کے رسم و رواج كو انجام دينا چاہتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ ماہرين كے مطابق اسلامی رسم و رواج کے تحت شادی کے خواہشمند افراد سے متعلق سروے رپورٹ چینی جوانوں کے درمیان اسلامی اور روايتی طريقوں سے شادی کے بڑھتے ہوئے رجحان كی نشاندہی كر رہی ہے ۔
991244