حضرت فاطمہ﴿ع﴾ كی شہادت کے موقع پر برازيلی شيعوں كی عزاداری

IQNA

حضرت فاطمہ﴿ع﴾ كی شہادت کے موقع پر برازيلی شيعوں كی عزاداری

سياسی اور سماجی گروپ : برازيل كے شہر "سنپانولو" سے تعلق ركھنے والے شيعوں نے حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے شہر كی مسجد "محمد رسول اللہ ﴿ص﴾" میں عزاداری اور مجلس عزا كا اہتمام كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ۲۳ اپريل كو نماز مغربين كے بعد اس مسجد میں رسول اكرم﴿ص﴾ كی بیٹی سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی مظلومانہ شہادت كی مناسبت سےعزاداری كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
پروگرام كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد مسجد كے خطيب "شيخ حسن برجی" نے سیدہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت مباركہ ، اخلاقی فضائل اور مظلومانہ شہادت كے سبق آموز پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ اس شہر كے زیادہ تر شيعوں كا تعلق لبنان سے ہے لہذا مجلس عزا بھی عربی زبان میں پيش كی گئی ہے۔
993217