اسلامی بيداری میں خواتين كی موجودگی ، فاطمی﴿ع﴾ ثقافت كا عملی نمونہ ہے

IQNA

اسلامی بيداری میں خواتين كی موجودگی ، فاطمی﴿ع﴾ ثقافت كا عملی نمونہ ہے

سياسی اور سماجی گروپ : خطے كی مسلمان خواتين نہ صرف یہ كہ ظالم حكمرانوں كے سامنے قيام كرنے اور استقامت كا مظاہرہ كرنے والے اپنے شوہروں اور بیٹوں كی حوصلہ افزائی میں ناقابل انكار كردار ادا كرتی رہی ہیں بلكہ خود بھی اپنی عزت اور كرامت كی حفاظت كرتے ہوئے ميدان میں آئیں تاكہ عصر حاضر میں ثقافت فاطمی ﴿ع﴾ كا عملی نمونہ پيش كر سكیں ۔
تاتارستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقاتی اتاشی "پرويز قاسمی" نے ايام فاطمیہ ﴿ع﴾ كی مناسبت سے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران مصيبتوں كے مدمقابل انسان کے جذبہ مقاومت میں عقيدے اور ايمان كے كردار كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كياہے كہ یہ خصوصيت اس وقت نمایاں اور اپنے عروج تک پہنچتی ہے جب یہ مکمل طور پر دينی ماہيت ، عقيدے اور ايمان کے رنگ میں ڈھل جاتی ہے ۔
انہوں نے صديقہ كبری ﴿ع﴾ كے جذبہ شہادت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے مزيد كہا ہے كہ سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی جانب سے امير المؤمنين ﴿ع﴾ كے دفاع میں جاں فشانی اور فدك میں اپنے حق كی حفاظت کے لیے پیش کی گئی مثالی شجاعت کا اصل سبب خداوند متعال اور مکتب نبوت و امامت پر مکمل ايمان تھا۔
992937