ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، "زكات" اسلامی فنڈ كی تقريب رونمائی مسلمانوں كے امور كی نگرانی کرنے والے ادارے كے سربراہ "بالغابيك ميرزايف" ، "زكات" اسلامی فنڈ كے صدر «نوربيك ايسماگانبيت»(Nurbek Esmaganbet)، "اٹيراؤ" كے امام مسجد "آمان تای سعدیيف"، كے علاوہ نامہ نگاروں اور صحافيوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق یہ تقريب "زكات" اسلامی فنڈ كی بنياد ركھنے ، اس فنڈ كے پروگراموں اور منصوبوں كو پيش كرنے كے ساتھ ساتھ قزاقستان كے معاشرے میں اس كی اہميت پر روشنی ڈالنے كی غرض سے «جايليق آقپارٹ»(Jaylik Aqparat) كے پريس كلب میں منعقد كی گئی ہے ۔
994178