روس ؛ اذان مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

IQNA

روس ؛ اذان مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : اذان مقابلوں كا آخری مرحلہ عنقریب روس كے شہر "نيزنی نووغروڈ" میں منعقد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ اذان مقابلوں كا آخری مرحلہ علماء اور ان مقابلوں کے ابتدائی اور سیمی فائنل مرحلوں كے كامياب شركاء كی موجودگی میں عنقريب شہر كی جامع مسجد میں منعقد كيا جائے گا۔
اس رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كا ابتدائی اور سیمی فائنل مرحلہ مختلف دينی اداروں كے طلباء كی موجودگی میں ۲١ اور ۲۳ اپریل كو منعقد كيا گيا تھا۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كے آرگنائزنگ بوڑد كے ركن روس كے اسلامک پبلشر سينٹر "مدينہ" نے اذان مقابلوں كے كامياب شركاء كو قيمتی انعامات دينے كا فيصلہ كيا ہے ۔
994184