سياسی اور سماجی گروپ : محسن آشوری نے اسلامی بيداری كی كوريج پر اثر انداز ہونے كے لیے فاطمی ثقافت كی قابليت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ چونكہ حضرت زہرا﴿ع﴾ نے اپنے غصب شدہ حقوق كو حاصل كرنے كی خاطر افكار عمومی كو بيدار كرنے كی كوشش كی تھی لہذا آج عالم اسلام كے ذرائع ابلاغ كو بھی اپنی پوری ہمت اور غيرت كے ساتھ مظلوم كی حمايت اور ظالم كے خلاف قيام كے ذريعے سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت كی پيروی كرنی چاہيئے ۔
ايتھوپيامیں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كےدوران حضرت زہرا﴿ع﴾ كی عملی سيرت كی بنياد عصمت كو قرار ديتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ اللہ پر ايمان اور اعتقاد كہ جس كا بلند ترين مرتبہ عصمت ہے اور ظلم و ستم كے مقابل پر قيام كے درميان براہ راست رابطہ ہے لہذا تمام آئمہ اطھار ﴿ع﴾ عصمت كی وجہ سے كہ جس كا نتيجہ طاغوت كی ولايت سے اجتناب ہے ، شہادت كے رتبے پر فائز ہوئے ہیں ۔
994314