ازبكستان اور جمہوی آذربائيجان كے مذہبی انسٹی ٹيوٹس میں تعاون

IQNA

ازبكستان اور جمہوی آذربائيجان كے مذہبی انسٹی ٹيوٹس میں تعاون

سياسی و سماجی گروپ: دونوں ممالك كے نمائندوں كے اجلاس میں ازبكستان اور آذربائيجان كے مذہبی انسٹی ٹيوٹس كے درميان باہمی تعاون كے فروغ كا جائزہ ليا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز قفقاز كے مسلمانوں كے مذہبی رہنما اللہ شكور پاشا زادہ نے ايك وفد كے ساتھ ازبكستان كے شہر سمر قند میں گورنمنٹ يونيورسٹی علی شير نوائی میں ازبكستان كے مذہبی حكام سے ملاقات كی۔ جس میں دو ممالك كے مذہبی اداروں اور تعليمی انسٹی ٹيوٹس میں باہمی تعاون كے فروغ كا جائزہ ليا گيا۔
اس ملاقات كی ابتدا میں گورنمنٹ يونيورسٹی علی شير نوائی كے چانسلر "الغ تاشكند بايف" نے گفتگو كرتے ہوئے كہا ازبكستان اور آذر بائيجان كے مختلف تعليمی اور مذہبی اداروں كے درميان باہمی رابطہ اور تعاون میں فروغ دينا چاہئے۔ اللہ شكور پاشا زادہ نے اپنی گفتگو میں كہا كہ ميری ازبكستان كے ساتھ دلی وابستگی ہے مخصوصا سمر قند اور بخارا كے شہروں سے، كيونكہ بخارا كے "مير عرب" نے مدرسہ میں دينی علوم حاصل كئے۔
993135