خطبہ غدير كے حفظ كا قومی مقابلہ

IQNA

خطبہ غدير كے حفظ كا قومی مقابلہ

سياسی و سماجی گروپ: غدير انٹر نيشنل فاؤنڈيشن كے پبلك ريلشنز كے ڈائريكٹر نے اعلان كيا ہے گذشتہ روز خطبہ غدير كے حفظ كا قومی مقابلہ پورے ملك میں منعقد ہوا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے فاؤنڈيشن كے پبلك ريليشنز ڈائريكٹر سيد محمد مير آقا نے گفتگو كرتے ہوئے كہا خطبہ غدير كا قومی مقابلہ گذشتہ روز پورے ملك میں منعقد ہوا۔
انہوں نے كہا اس قومی مقابلے میں چار ہزار لوگوں نے شركت كی۔واضح رہے كہ یہ مقابلہ چار بجے سے ليكر ساڑھے پانچ بجے تك غدير انٹر نيشنل فاؤنڈيشن كے زير اہتمام منعقد ہوا۔ اور 110 افراد كو آخر میں مقدس مقامات كی زيارت كيلئے منتخب كيا جائے گا۔
993207