ملائشياء كے اسلامك ڈريس ڈيزائنرز كی لندن ڈريس شو میں شركت

IQNA

ملائشياء كے اسلامك ڈريس ڈيزائنرز كی لندن ڈريس شو میں شركت

سياسی و سماجی گروپ: آج برطانیہ كے دارالحكومت لندن میں منعقد ہونے والے ڈريس شو میں ملائشياء كے اسلامك ڈريس ڈيزائنرز نے بھی شركت كی ہے اور اسلامی طرز كے لباس كو نمائش میں پيش كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق لندن كے ميوزيم كنسٹگن جنوبی میں ڈريس فيسٹيول منعقد ہورہا ہے جس میں ملائشياء كے اسلامك ڈريس ڈيزائنرز نے بھی شركت كی ہے اور اسلامی طرز كے مختلف ڈريسز پيش كئے۔
ملائشياء كے ڈيزائنرز نے فيسٹيول میں شركت پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ پہلی دفعہ اسلامی ڈريسز كو اس فيسٹيول میں دوسری بڑی كمپنيوں كے ہمراہ پيش كررہی ہیں اس سے يورپ میں اسلامی فن اور ڈريس ڈيزائننگ كو فروغ ملے گا۔
994895