ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مغربی ايشيا سے رپورٹ دی ہے قرآنی انسٹی ٹيوٹ لكھنو كے صدر مسعود احمد نے بتايا كہ موجودہ تعليمی سسٹم میں اخلاقی اقدار كے زوال كے اسباب كا جائزہ ليا گيا جس میں علماء كرام اور يونيورسٹی كے اساتذہ نے شركت كی ہے۔
اس كانفرنس كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے قاری قمر عالم كے ذريعہ ہوا۔ حجۃ الاسلام صادق نے خطاب كيا۔
آخر میں قومی كونسل برائے مذہبی تعليم كے چئير مين مسعود حسن نے قرآنی انسٹی ٹيوٹ لكھنو كی تعريف كرتے ہوئے كہا كہ اسی طرح كے اجلاس مذہبی تعليمات كے فروغ كا سبب بنتے ہیں انہوں نے مزيد كہا كہ موسم گرما كی تعطيلات میں مذہبی تعليمات كے كورسز كا انعقاد ہونا چاہئے اس كانفرنس میں متعدد مذہبی اسكالرز نے بھی خطاب كيا۔
994340