موسكو ؛اسلامی ملبوسات پر مشتمل نمائش كی ميزبانی كرے گا

IQNA

موسكو ؛اسلامی ملبوسات پر مشتمل نمائش كی ميزبانی كرے گا

سياسی اور سماجی گروپ : ١۰ جون كو روس كے دارالحكومت "موسكو" میں ممتاز نوجوان ڈریس ڈيزائنرز كے توسط سے تيار كردہ اسلامی ملبوسات كی نمائيش كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، روس كی مفتی شوری نے ۲۵ اپريل كو اعلان كيا ہے كہ١۰ جون كو روس كے دارالحكومت "موسكو" میں ممتاز نوجوان ڈيزائنرز كے توسط سے تيار كردہ اسلامی ملبوسات كی نمائش كی جائے گی ۔ اس نمائش میں مسلمان ڈريس ڈيزائنرز كی مصنوعات اور اسلامی ملبوسات كے نئے نمونے منظر عام پر ركھے جائیں گے ۔
اس رپورٹ كے مطابق نمائش کا اصلی ہدف اسلامی ملبوسات كے نئے ماڈل كی معرفی اور ان ملبوسات کے شرعی معیار کی نشاندہی کرنی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی ملبوسات پر مشتمل یہ نمائش بين الاقوامی نمائش "حلال مصنوعات Moscow Halal Expo 2012 " كے ضمن میں منعقد كی جائے گی ۔
994532