حضرت فاطمہ زہرا﴿ٕع﴾ كے يوم شہادت پر ممبئی كے مسلمانوں كی عزاداری

IQNA

حضرت فاطمہ زہرا﴿ٕع﴾ كے يوم شہادت پر ممبئی كے مسلمانوں كی عزاداری

سياسی اور سماجی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے کچلرل سینٹر كی كوششوں سے حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كے موقع پر ممبئی كی مسجد "جامع ايرانی" میں مجلس عزا كا اہتمام كيا گيا ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، اس پروگرام كے پہلے حصے میں مسجد كے امام حجت الاسلام و المسلمين "حسنين كراروی" نے مجلس كے دوران سيدہ زہرا﴿ع﴾ كے فضائل اور مصائب بيان كیے ہیں۔
جبكہ پروگرام كے دوسرے حصے میں جو نماز مغربين كے بعد شروع ہوا حجت اسلام "سيد حسين مہدی حسينی" اور حجت الاسلام "شير محمد جعفری" نے خطاب كے دوران حضرت زہرا﴿ع﴾ كی مصيبتوں پر روشنی ڈالی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مجلس كے اختتام پر سیدہ زہرا﴿ع﴾ کے غم میں نوحہ خوانی اور ماتم داری كی گئی ہے ۔
994610