حضرت فاطمہ زہرا﴿ٕع﴾ كے يوم شہادت كی مناسبت سے اوٹاوا میں عزاداری كا انعقاد

IQNA

حضرت فاطمہ زہرا﴿ٕع﴾ كے يوم شہادت كی مناسبت سے اوٹاوا میں عزاداری كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ :كينیڈا کے شہر اوٹاوا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر میں حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے مختلف ايرانی تنظيموں اور اداروں كے نمائندوں كے ساتھ ساتھ یہاں مقيم ايرانيوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں مجلس عزا كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، اس پروگرام كا آغاز حضرت فاطمہ﴿ع﴾ كی شان میں لکھے گئے اشعار سے كيا گيا اور اس كے بعد مذبی مبلغ حجت الاسلام و المسلمين"مجتبی" نے سيدہ زہرا﴿ع﴾ كے فضائل اور ان پر ہونے والے مظالم كے حوالے سے خطاب كيا ہے ۔
اس پروگرام كے آخر میں ذاكر اہل بيت ﴿ع﴾ نے مرثیہ سرائی كی جس كے بعد حاضرين مجلس نے نوحہ خوانی اور ماتم داری كا اہتمام کیا ہے ۔
994582