تاتارستان ؛ "دينی واعظين" مقابلوں كے كامياب اميدواروں كا اعلان

IQNA

تاتارستان ؛ "دينی واعظين" مقابلوں كے كامياب اميدواروں كا اعلان

سياسی اور سماجی گروپ : جمہوری تاتارستان كے دارالحكومت "قازان "میں روس كی اسلامی يونيورسٹی كے طلباء كے لیے منعقد ہونے والے "دينی واعظين" مقابلے كے كامياب اميدواروں كا اعلان كر دياگيا ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۴ اپريل كو روس كی مفتی شوری كے جاری كردہ نوٹس میں اعلان كيا گيا ہے كہ اس مقابلے كی افتتاحیہ تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك سے کیا گیا اور اس كے بعد اسلامی يونيورسٹی كے وائس چانسلر "رفيق محمد شين" نے دينی واعظ اور خطيب كی ذمہ داريوں كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے كہا ہے كہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے كہ طلباء نے دينی مبلغين كے مقام اور معاشرے میں ان كے كردار كو اچھی طرح سے درك كيا ہے جبكہ اس وقت روس كی اسلامی يونيورسٹی روشن فكر مسلمانوں كی آمادگی اور تربيت كے لیے كوشاں ہے اور اس موضوع كی اہميت كے پيش نظر معاشرے میں لوگوں كو دين كی طرف ہدايت كرنے كی ذمہ داری طلباء پر عائد ہوتی ہے ۔
994629