ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۴اپریل کو اس پروگرام کا آغاز نماز جماعت كے بعد تلاوت كلام پاك كے ساتھ کیا گیا جس كے بعد اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير "شريف خدايی" نے حضرت زہرا﴿ع﴾ كی کٹھن زندگی اور ان كی شخصيت كے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی ہے ۔
انہوں نے اہل بيت﴿ع﴾ بالخصوص حضرت زہرا﴿ع﴾ كی شان میں نازل ہونے والی آيات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے ان كی تفسير اور تشريح كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ پروگرام كے آخر میں حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی زيارت پڑھی گئی اور نوحہ خوانی و ماتم داری كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
994670