ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، خبررساں ايجنسی "ٹوڈے نيوز"نے ۲٦ اپریل كو ايك رپورٹ میں اعلان كيا ہے كہ : تاجكستان كی نیشنل يونيورسٹی كے پروفيسر "ظفر ميرزايان" نے طلباء كی موجودگی میں ايك علمی كانفرنس "خود شناسی اور شاہنامہ فردوسی" میں اپنے خطاب كے دوران كہا ہے كہ شاہنامہ فردوسی كے اشعار قرآنی آیات سے بہتر ہیں ۔
اسی طرح كانفرنس میں موجود ايك صحافی "تامريس كيانی" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ظفر ميرزايان كو درحقيقت قومی خود شناسی كے ميدان میں شاہنامہ فردوسی كی تٲثير اور نفوذ كا ذكر كرنا چاہيئےتھا البتہ اس نے ابتداء میں موضوع كے مطابق خطاب كيا ليكن اچانك اس نے اپنے گفتگو كا رخ تبديل كرتے ہوئے اسلام اور قرآن كی توہين كردی ۔
994743