سياسی اور سماجی گروپ : كتاب (اشكالية الفتوى بين الضوابط الشّرعية وتحديات العولمة) "فتوا شرعی قوانين اور عالمی چيلنجز كے درميان " جو الجزائر كے شہر تلمسان میں اسی نام سے منعقد كی گئی كانفرنس كے دوران پيش كیے گئے موضوعات كا مجموعہ ہے ، الجزائر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی جانب سے عربی زبان میں شائع اور منتشركی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، ۲٦ اپريل كو وزارت اوقاف ومذہبی امور كی جانب سے اعلان كيا گياہے كہ "تملسان ؛۲۰١١ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز" منصوبے سے مربوط پروگراموں كے ضمن میں بين الاقوامی كانفرنس (اشكالية الفتوى بين الضوابط الشّرعية وتحديات العولمة) "فتوا شرعی قوانين اور عالمی چيلنجز كے درميان " كے دوران اس موضوع سے متعلق طريقہ كار اور تجزیہ و تحليل كو كتاب كی صورت میں شائع كيا گيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق اس كتاب كی پہلی فصل قوانين اور مفاہيم ، دلائل ، مفتی كی شرائط اور معيار، فتوا میں ابہام ، معاشرے میں مرجعيت كا مسئلہ اور مفتی كی علمی صلاحيت كی توثيق ، فتوے میں قواعد سہولت اور اسلامی شريعت كے علاوہ فتوے كے خطرات جيسے موضوعات پر مشتمل ہے ۔
995121