سماجی بے ضابطگيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے جوانوں كو دينی آگاہی كی ضرورت

IQNA

سماجی بے ضابطگيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے جوانوں كو دينی آگاہی كی ضرورت

سياسی اور سماجی گروپ : آج ۲۹ اپريل كو تھائی لينڈ كے قومی سيكورٹی حكام نے مسلمان علماء كی فعال اور حيران كن نشست كے دوران سماجی بے ضابطگيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے جوانوں كو دينی آگاہی فراہم كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، قومی سيكورٹی كے ادارے نے ملك كے جنوبی مسلمان نشين شہر "پاٹانی" میں واقع ہوٹل "موانگ" میں "منشيات كے ساتھ مقابلے كی نئی روشیں" كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشست كے دوران اس موضوع كو پيش كيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نشست حكومتی اداروں كی كوششوں اور شيخ الاسلام سميت ملك بھر سے آئے ہوئے علماء كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كے قومی سيكورٹی كے ادارے نے ملك كے مسلمان علماء سے اپيل كی ہے كہ مختلف دينی اور ثقافتی پروگراموں كے اجرا اور ملك كے امن و امان كے ساتھ ساتھ معاشرے كو نيكيوں كی طرف ہدايت كرنے میں اس ادارے كی مدد كریں ۔
995628