ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، روس كی مفتی شوری سے وابستہ بين الاقوامی معيار اور حلال سرٹيفيكيشن مركز كی كوششوں سے "حلال مصنوعات ؛روس میں غذائی مصنوعات كی تياری اور فروخت" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام كيا گياہے ۔
اس مركز كے ڈائريكٹر جنرل "حيدر عزيزاف" نے صحافيوں اور ذرائع ابلاغ كے نمائندوں سے ملاقات كے دوران ملك میں حلال مصنوعات كی صورتحال ، حلال مصنوعات كی تياری كے منصوبوں كا اجرا اور ان مصنوعات كو تيار كرنے والے اداروں كے ساتھ تعاون كے سلسلے میں جاری مركز كی كوششوں كے بارے میں دقيق معلومات فراہم كی ہیں ۔
995194