ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، امريكہ سے نكلنے والے ازبك اخبار ، روزنامہ "وطنداش" كی رپورٹ كے مطابق ۲٦ اپريل سے مسجد نے بقاعدہ طور پر اپنی فعاليت كا آغاز كيا ہے اور ازبك عالم دين "الغ بيك حاجی عبد اللہ اف" كو اس مسجد كا خطيب اور امام معين كيا گياہے ۔
واضح رہے كہ ازبكستان كے شہر "بخارا" سے تعلق ركھنے والے الغ بيك حاجی عبد اللہ اف نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ۲۰۰ سے زائد افراد كی ظرفيت پر مشتمل اس مسجد میں دولت مشتركہ كے ممالك بالخصوص ازبك باشندے نماز جمعہ كے لیے شركت كرتے ہیں اس لیے بيشتر خطابات اور وعظ روسی زبان میں پيش كیے جاتے ہیں ۔ جبكہ مسلمان اس مسجد میں نماز كے علاوہ ديگر مذہبی پروگراموں كا انعقاد بھی كر سكتے ہیں۔
995980