ہندوستان كا صیہونی حكومت كے ساتھ قطع روابط كا جائزہ

IQNA

ہندوستان كا صیہونی حكومت كے ساتھ قطع روابط كا جائزہ

سياسی و سماجی گروپ: ہندوستان كے دارالحكومت دہلی نو میں ايك اجتماع منعقد ہوا جس میں ہندوستان كا صیہونی حكومت كے ساتھ قطع روابط كا جائزہ ليا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ اجتماع قانونی۔سول موومنٹ كی كوشش سے ہوا ہے جس میں سياسی مذہبی راہنماؤں نے شركت كی اور ہندوستان كا صیہونی حكومت كے قطع روابط جيسے موضوع كا جائزہ ليا گيا۔
اس اجتماع كی ابتداء میں مجلس علمائے ہند كے سيكرٹری جنرل جلال حيدر تقوی نے كہا اس ملك میں ہونے والے تمام دہشت گردی اور نا امنی اسرائيل كی وجہ سے ہے۔ كيونكہ جب سے اس ملك كے سفارت خانہ نے كام شروع كيا ہے اس وقت سے ہندوستانی مسلمانوں پر ظلم و ستم میں اضافہ ہوا ہے اور حكومت فقط امريكا اور اسرائيل كے سياسی مقاصد كادفاع كررہی ہے ۔
اس اجلاس سے اہل سنت كے مفتی اور ممتاز عالم دين جناب مفتی مكرم نے بھی صيو نی حكومت سے قطع روابط كے موضوع پر تقرير كی۔
994344