ايران كی قرآنی خبرررساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق جعفر صديق نے جمہوریہ قازقستان كے مفتی اور وسطی ايشياء كے مسلمانوں كی مذہبی انتظامی ادارے كے سابقہ سربراہ شيخ محمد صادق محمد يوسف سے ازبكستان كے دارالحكومت تاشقند میں ملاقات كی اور اپنی نئی كتاب كے بارے میں بتايا ۔
اس كتاب میں ازبكستان كی گذشتہ مذہبی تاريخ ، اس ملك كے معروف دينی علماء، دين اسلام كی ترويج و فروغ، مذہبی اسكالرز كا كردار ، مذہبی مقامات اور ازبكستان میں ٹورزم كے مواقع جيسے موضوع كا جائزہ ليا گيا ہے۔ جعفر صديق نے شيخ محمد صادق محمد يوسف سے درخواست كی ہے كہ اس كتاب كا مقدمہ خود شيخ لكھیں۔
995146