جرمنی میں حضرت زہراء(س) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزاء

IQNA

جرمنی میں حضرت زہراء(س) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزاء

سياسی و سماجی گروپ: ايرانی سفارت خانہ اور كلچرل سنٹر كے حكام اور جرمنی میں مقيم ايرانی اور دوسرے مسلمانوں نے اس مجلس عزا میں شركت كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جرمنی كے شہر برلن كے اسلامك سنٹر میں سہ روزہ مجلس عزاء كا اہتمام كيا گيا جس میں محبان اہل بيت كی كثير تعداد نے شركت كی ۔ یہ مجلس 24 اپريل سے 26 اپريل تك جاری رہی۔
ان مجالس سے حجۃ الاسلام ہاشميان نے سيد ۃ النساء كے فضائل اور مصائب بيان كئے۔ اس كے علاوہ زيارت جامعہ كبيرہ، زيارت حضرت زہراء اور دعائے كميل كے پروگرام بھی منعقد ہوئے۔ آخر میں سب عزادروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری میں شركت كی۔
995427