باكو؛ اسلامی يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كی تعداد میں نماياں اضافہ

IQNA

باكو؛ اسلامی يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كی تعداد میں نماياں اضافہ

سياسی اور سماجی گروپ : اس سال آذربائيجان كے دارالحكومت "باكو" كی اسلامی يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كی تعداد دو ہزار ۲۳۵ افراد تك پہنچ چكی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كی جانب سے اعلان كيا گياہے كہ اس سال جمہوری آذربائيجان كے دارالحكومت "باكو" كی اسلامی يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كی تعداد دو ہزار ۲۳۵ افراد تك پہنچ چكی ہے۔
واضح رہے كہ مسلمانوں كا ادارہ اس يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كو روزگار كے حصول میں ہر ممكنہ مدد فراہم كرتا ہے ۔
اسی طرح ان طلباء كو دينی اداروں كے علاوہ بين الاقوامی اداروں ، سفارت خانوں اور خيراتی اداروں میں نوكری دی جاتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۰۰۹ ء میں آذربائيجان كی وزارت تعليم کی جانب سے اسلامی يونيورسٹی كو فعاليت كی اجازت دی گئی جس كے بعد اس يونيورسٹی میں اسلام اور شريعت شناسی كی دو الگ الگ فيكلٹيوں كا افتتاح كيا گيا تھا ۔
996073