روس ؛ "دزرجينسك" میں اسلامی مركز كا قيام

IQNA

روس ؛ "دزرجينسك" میں اسلامی مركز كا قيام

سياسی اور سماجی گروپ : روس كے صوبے "نيجنی نووگوروڈ" كے شہر "دزرجينسك" میں اسلامی مركز كی تعمير كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۷ اپريل كو مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ "ذاكر اف" نے اعلان كيا ہے كہ شہر كی دوسری تاريخی مسجد میں دينی اور ثقافتی مركز كی تعمير كا آغاز ہو چكا ہے اور توقع كی جاتی ہے كہ دسمبر تك اس كی تعمير مكمل ہو جائے گی ۔
"غياث ذاكراف" نے واضح كيا ہے كہ یہ مركز نماز خانے ، مدرسے ، لائبريری اور ريسٹورنٹ پر مشتمل ہے جس كا ہدف علاقے كے مسلمانوں كی ضروريات كو پورا كرنے كے ساتھ ساتھ ان كی دينی اور ثقافتی شناخت كی تقويت اور حفاظت كرنا ہے ۔
995193