ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، صوبہ سراٹوف میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كی كوششوں سے گورنمنٹ يونيورسٹی كے كميونٹيز ہال میں " زكوۃ مال كی پاكيزگی اور خوشحالی كی ضمانت " كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ادارے كے جاری كردہ نوٹس كے مطابق ، اس كانفرنس میں دارالحكومت "موسكو" ، جمہوری كريليا ، ساراٹوف ، پنزا اور كالوگا سے تعلق ركھنے والے ۲۰۰ سے زائد ماہرين امور زكات ، آئمہ مساجد اور فعال اسلامی تنظيمیں شركت كررہی ہیں ۔
اس نشست كا آغاز پنزا میں مسلمان مركز كے صدر اور حافظ قرآن "اسلام داشكين" كی تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد ایک مختصر فلم کی نمائش کے ذریعے حاضرين کو ادارے كی سرگرميوں سے آشنا کیا گیا ہے ۔
995188