تاتارستان ؛ روشن فكر خواتين كے لیے اسلامی اور قرآنی معارف كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

تاتارستان ؛ روشن فكر خواتين كے لیے اسلامی اور قرآنی معارف كے تعليمی كورس كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : ۲۷ اپريل سےتاتارستان كے دارالحكومت "قازان" كی مسجد "جامع سليمان" میں روشن فكر خواتين كے لیے اسلامی اور قرآنی معارف كے نئےتعليمی كورس كا آغازكيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ اسلامی اور قرآنی معارف كا نيا تعليمی كورس كرغزستان ، باشقيرستان ، تاتارستان ، سرزمين "پرم" ، اور رشين فیڈريشن كے صوبے اورينبيرگ سے تعلق ركھنے والی روشن فكر خواتين كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا جا رہا ہے ۔
واضح رہے كہ ايك ماہ تك جاری رہنے والے اس كورس كے دوران خواتين كو مبانی اسلام اور قرٲت قرآن كريم كے شعبوں میں ضروری تعليم دی جائے گی ۔
رپورٹ كے مطابق ، كورس میں شريك طالبات اسلامی اور قرآنی معارف كی تعليم كے ساتھ ساتھ تاتاری علماء اور دينی شخصيات كے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی كریں گی۔
996361